11ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) ایوانِ فضل و عاقل، مکان مولانا عاقل حسامیہ منزل، پنجہ شاہ، حیدرآباد میں حضرت امیرِ ملتِ اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشا صاحب سے ملاقات کے سلسلے میں ساؤتھ زون ڈی سی پی محترمہ اسنیہا مہرا، ایڈیشنل ڈی سی پی، اور ایس ایچ او میرچوک نے شرکت کی۔
اس موقع پر سود کے لین دین اور منشیات کے بڑھتے ہوئے نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ افسران نے حضرت امیرِ ملت سے عوامی اجتماعات میں اس موضوع پر آگاہی مہم چلانے کی درخواست کی تاکہ معاشرے میں ان مسائل کے خلاف شعور اجاگر کیا جا سکے۔
مولانا حسام الدین ثانی صاحب نے افسران کی تجاویز کو سراہا اور اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مولانا جعفرپاشاہ کے دونوں فرزندان مولانا احمد محی الدین حسامی ‘ اور ڈاکٹر رحمت رضی الدین حسامی ودیگر بھی موجود تھے۔