شمسن انفراٹیک کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح
حیدرآباد، 6 دسمبر: پٹریاٹک ویوز ۔ شمسن انفراٹیک کے نئے دفتر کا آج شام بعد نماز مغرب ایک پروقار تقریب میں افتتاح عمل میں آیا۔ یہ تقریب سنتوش نگر، حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں معزز مہمانان، ایم ایل اے چارمینار جناب میر ذوالفقار علی صاحب اور ایم ایل اے یاقوت پورہ جناب جعفر حسین معراج صاحب نے دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سرپرست پٹریاٹک ویوز‘ ڈائرکٹر زیڈ نیوز ٹی وی چینل محمدصدیق احمد نے بھی شرکت کرتے ہوئے ذزمہ داروں کو مبارکباد پیش کی جبکہ کئی ممتاز شخصیات موجود تھیں، جن میں مسٹر اجمیری، مسٹر علی پاشاہ، شکیل پاشاہ، حمید رحمانی صاحب، سلیم بیگ (کارپوریٹر)، مظفر حسین (کارپوریٹر)، مسٹر کوٹلہ سرینواس، اور سلیم جاوید شامل ہیں۔
تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے شمسن انفراٹیک کے منصوبوں اور خدمات کو سراہا اور کمپنی کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ افتتاح حیدرآباد کے تعمیراتی شعبے میں ایک نئے عہد کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































