ذاتی مفادات کے بغیر اخلاص اور حوصلہ کے ساتھ انسانیت کی خدمت جمعیۃ علماء ہند کا شعار
تلنگانہ و آندھراکے تمام اضلاع اور منڈلز سے 900 / ذمہ داروں کی تربیتی اجلاس میں شرکت
حضرت مولانا مدنی صاحب مدظلہ،حضرت مولانا اشہد رشیدی صاحب، حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد:۔جمعیۃ علماء ہند طبقاتی و مذہبی لڑائیوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اس کی لڑائی او رٹکراؤ ہمیشہ حکومتوں سے رہی ہے اور وہ حکومتوں سے مسلمانوں اور ملک میں بسنے والی عوام کے حقوق اور دستورکی حفاظت کیلئے لڑتی آرہی ہے، بارہا ملک و ملت کے اہم مسائل پر جمعیۃ علماء نے کورٹ کا رخ کیا اور اسے کامیابی حاصل ہوئی، جمعیۃ علماء ہمیشہ سڑکوں پر نکلنے کی مخالف رہی ہے، جمعیۃ علماء نظریاتی جماعت ہے‘ اصول و منہج کا نام ہے، ان خیالات کا اظہار جانشین شیخ الاسلام مسیحائے ملت حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے ایک روزہ تربیتی اجلاس کو آن لائن مخاطب کرتے ہوئے فرمایا، انہوں نے اس اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ریاستی صدر مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب اور جنرل سکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء جہدمسلسل کا نام ہے ذاتی مفادات کے بغیر اخلاص و حوصلہ کے ساتھ انسانیت کی خدمت جمعیۃ علماء کا شعار ہے، اس موقع پر حضرت مولانا اشہد رشیدی صاحب دامت برکاتہم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اکابر جمعیۃ کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ انہوں نے اپنے علم پر ہمیشہ عمل کیا ہے‘ وہ صرف معلومات پر اکتفا نہیں کرتے تھے بلکہ تقویٰ‘پرہیزگاری اور اللہ رب العزت کے احکام کی پیروی میں بھی وہ بے مثال تھے، وہ جہاں اپنے علم پر عمل کرتے تھے وہیں اپنے رب سے تعلق کو انتہائی مضبوط رکھتے تھے، اللہ رب العزت کی معرفت‘ اللہ والوں کی صحبت یہ ہمیشہ اکابر جمعیۃ کا شعار رہا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اس وقت امت کو حوصلہ دینا اور انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی ضرورت ہے، اس سے پہلو تہی کرنے والے اللہ رب العزت کے حضور اپنے آپ کو بچا نہیں پائیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے فرمایا کہ جمعیۃ علماء کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ خالص مذہبی جماعت ہے، اسی لئے اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی عزائم کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کی خدمت اور دین اسلام کی حفاظت کیلئے کارکنا ن جمعیۃ کو کام کرنا چاہئے، اس موقع پر ریاستی صدر حضرت مولانا مفتی غیاث الدین قاسمی دامت برکاتہم نے صدارتی خطاب میں اکابر جمعیۃ کے واقعات پر اور ان کی درخشاں زندگی پر جامع اور مفصل خطاب فرمایا، اجلاس کی کارروائی مفتی محمود زبیر قاسمی کنوینر اجلاس و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے چلائی، اس اجلاس کو حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال،حضرت مولانا محمد بانعیم صاحب مظاہری دامت برکاتہم نائب ناظم مجلس علمیہ نے بھی مخاطب فرمایا، اس اجلاس میں پوری ریاست سے تقریبا ایک ہزار مندوبین نے شرکت کی، یہ اجلاس تمام اضلاع اور تمام منڈلوں کے ذمہ داروں کا اجلاس تھا، اسی لئے محدود تعداد میں اضلاع اور منڈل کے ذمہ داروں کو دعوت دی گئی اور شدید بارشوں کے باوجود تمام اضلاع حتی کہ آندھرا اور رائلسیما کے بالکل آخری اضلاع سے بھی جمعیۃ علماء ضلع اور منڈلوں کے ذمہ داروں نے والہانہ انداز میں اس اجلاس میں شرکت فرمائی، چتور، کڑپہ، اننت پور، اونگول، کرنول، نندیال، وجئے واڑہ، کریم نگر، عادل آباد، آصف آباد، نظام آباد، محبوب نگر،نارائن پیٹ، نلگنڈہ، مریال گوڑہ، سوریہ پیٹ، کوداڑ، میدک، ظہیر آباد، میڑچل، گدوال، تانڈور، نرمل اور تمام ہی اضلاع اور منڈلوں سے بڑی تعداد میں ذمہ داران جمعیۃ شریک رہے اور ظہر کے بعد والی نشست میں جمعیۃ علماء ضلع کے ذمہ داروں نے اپنے تاثرات و عزائم کا اظہار فرمایا جن میں بالخصوص حضرت مولانا مفتی اعتماد الحق صاحب دامت برکاتہم کریم نگر، مولانا حافظ عبدالسمیع صاحب سدی پیٹ، مولانا عبدالبصیر صاحب نلگنڈہ، مولانا فصیح الدین ندوی صاحب سٹی جمعیۃ علماء، حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب و جناب عظمت علی صاحب کاماریڈی، مولانا مفتی کلیم صاحب و مولانا عبدالعلیم فیصل صاحب نرمل، مولانا فاروق صاحب رنجھول ظہیرآباد، مولانا ایوب قاسمی صاحب و مولانا منور حسین قاسمی صاحب ورنگل، مولانا محمد الیاس قاسمی صاحب و مولانا عبدالقدیر شعیبی صاحب ایڈوکیٹ کرنول، مولانا سمیع اللہ قاسمی صاحب اننت پوراور دیگر اضلاع کے ذمہ داروں نے مخاطب فرمایا، یہ اجلاس صبح ۹/ بجے تا مغرب تک جاری رہا جبکہ مغرب کے بعد جلسہ پیام سیرت مصطفی ﷺ و تحفظ مدارس کا اسی جگہ پرانعقاد عمل میں آیا جس میں مہمانان اجلاس نے مخاطب فرمایا، ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی، حافظ جہانگیر صاحب خازن ریاستی جمعیۃ علماء اور مولانا وسیم جاوید صاحب، حافظ عبدالقدیر اور دیگر نے انتظامات کی نگرانی کی اور مہمانوں کا استقبال کیا، تربیتی اجلاس کا اختتام حضرت شاہ صاحب مدظلہ کی دعاء پر ہوا، اخیر میں حافظ فہیم الدین منیر صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے بالخصوص حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی صاحب، مولانا محمد عامر قاسمی صاحب حیدرآباد، مولانا ریحان رضوان قاسمی صاحب حیدرآباد، مولانا انس بانعیم صاحب،مولانا عقیل احمد صاحب صدر عادل آباد، حافظ افروز صاحب، حافظ عامر صاحب، مولانا غلام رسول صاحب، مفتی ابراہیم قاسمی، مولانا اعجاز صاحب آصف آباد، مفتی ریاض صاحب منچریال، حافظ معظم حسین صاحب کریم نگر، حافظ کلیم صاحب حضورآباد، مولانا بلال الرحمن صاحب نارائن کھیڑ مکتھل، مولانا حافظ عظیم پٹیل صاحب و محسن پٹیل صاحب ظہیرآباد، حافظ عبدالرحمن صاحب میڑچل،جناب جہانگیر صاحب میڑچل، اور دیگر نے شرکت کی۔
۰۱/ ربیع الاول ۷۴۴۱ھ
۳/ ستمبر ۵۲۰۲ء
مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































