گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں دوسرا ڈاکٹر عمر خالدی میموریل لیکچر 2025 کا انعقاد
حیدرآباد:
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم، حیدرآباد کے شعبۂ سیاسیات کے زیرِ اہتمام دوسرا ڈاکٹر عمر خالدی میموریل لیکچر 2025 بروز بدھ 21 جنوری 2026 کو خرشید جہاں ہال میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ یادگاری لیکچر معروف مؤرخ ڈاکٹر عمر خالدی (1953–2010) کی علمی و تحقیقی خدمات کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر
“ہندوستانی مسلمانوں کی شناخت اور نمائندگی کے مسائل: مختلف تناظرات”
کے عنوان سے معروف ماہرِ معاشیات، تعلیم داں اور ترقیاتی امور کے ماہر ڈاکٹر عامر اللہ خان (معزز رکن، تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن) خصوصی لیکچر دیں گے۔
اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل و چیئرپرسن پروفیسر چَ۔ اپّیا چنّما کریں گی۔ جبکہ مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد کے ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر صدیقی محمد محمود بطور چیف گیسٹ شریک ہوں گے۔ معروف اسکالر، ماہرِ تعلیم اور مؤرخ ڈاکٹر محمد صفی اللہ بطور مہمانِ خصوصی اس تقریب کی زینت بنیں گے۔
اس پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ (فیکلٹی و کوآرڈینیٹر) کر رہی ہیں، جبکہ شعبۂ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر محمد غوث کنوینر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پروگرام کے انتظامی تعاون میں اسرا فاطمہ اور آر۔ شریستھا شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق اس یادگاری لیکچر کا مقصد سماجی و سیاسی موضوعات پر سنجیدہ علمی گفتگو کو فروغ دینا، طلبہ میں تحقیقی شعور بیدار کرنا اور ڈاکٹر عمر خالدی کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































