کیو آر کوڈ مہم کے تحت نرمل میں سڑکوں کی فوری مرمت
نرمل، 14/ڈسمبر (ایم۔اے۔وحید): ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی کیو آر کوڈ مہم کے تحت نرمل ٹاؤن کے وارڈ نمبر 41 میں جواہر نگر اور آشابی شابی ہاؤز روڈ سمیت مختلف سڑکوں کی مرمتی کام انجام دیے گئے۔
حالیہ مانسون کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث شہر کی کئی اندرونی سڑکیں اور گلیاں متاثر ہو گئی تھیں۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ایک خصوصی کیو آر کوڈ متعارف کرایا، جس کے ذریعے شہریوں کو اپنی علاقوں میں موجود گڑھوں اور خراب سڑکوں کی تصاویر اور تفصیلات اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔
عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے حکام نے جوہر نگر میں متاثرہ سڑکوں کی مرمت کرائی۔ کالونی کے مکینوں نے بروقت کارروائی اور مؤثر نفاذ پر ضلع کلکٹر سے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر محمد نعیم الدین، بی آر ایس پارٹی نرمل ٹاؤن جنرل سیکریٹری؛ محمد عظیم، سینئر کانگریس قائد؛ محمد نعیم، سینئر لیڈر؛ میسن ، نواب، فہیم اور دیگر مقامی باشندے موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































