ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#حیدرآباد

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں ختم نبوت کوئز مقابلہ کا انعقاد

حیدرآباد، 26فروری 2025 : ختم نبوت کونسل حیدرآباد کے زیر اہتمام ختم نبوت کوئز مقابلہ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول، مصطفی نگر، فلک نما میں منعقد ہوا۔اس بابرکت موقع پر مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی بانی ادارہ نے صدارت فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سید رضوان پاشاہ قادری صدر دی قرآن اکیڈمی و ترجمان قادریت نے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
اس مقابلے میں 31 طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنے علمی جوہر دکھائے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ درج ذیل رہے: پہلا انعام: عاطفہ جبین (دختر محمد منور) دوسرا انعام: عائشہ صدیقی (دختر محمد رفیق) تیسرا انعام: محمد غوث (فرزند محمد خالد) تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد ریاض احمد قادری حسامی، ناظم مدرسہ، نے مہمانان اور شرکاء کا استقبال کیا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ مولوی حافظ عبدالمنان نقشبندی نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا، جس میں طلبہ کی کامیابی اور دین کی خدمت میں ان کے بلند مقام کے لیے دعائیں کی گئیں-

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں ختم نبوت کوئز مقابلہ کا انعقاد

26 فروری 2025

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں ختم نبوت کوئز مقابلہ کا انعقاد

27 فروری 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے