ریونیو اہداف کو ہر حال میں حاصل کیا جانا چاہیے، فیلڈ لیول مانیٹرنگ میں اضافہ ہو: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا مالو کا کمرشل ٹیکس عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں خطاب
حیدرآباد، 12 ستمبر 2025 (Patriotic Views) – ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا مالو نے اس بات پر زور دیا کہ کمرشل ٹیکسز کا پورا نظام مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کرے۔ جمعہ کے روز ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر سکریٹریٹ میں ڈپٹی سی ایم نے کمرشل ٹیکس عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا، جس میں اب تک کی پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔
ڈپٹی سی ایم نے ہدایت دی کہ جہاں ریونیو میں نقصان ہورہا ہے ان شعبوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور یہ کہ عملے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ فیلڈ لیول پر ہونے والے بزنس لین دین کی مرکزی دفتر سے مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب سے وہ ہر 15 دنوں میں کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی پیش رفت کا جائزہ خود لیں گے۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ جی ایس ٹی ریٹ ریشنلائزیشن کی وجہ سے ریاست کو ہونے والے ریونیو نقصانات پر تفصیلی مطالعہ کرکے ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا مالو نے جی ایس ٹی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور مستقل نگرانی کے نظام پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ عہدیداروں کی غفلت ریاستی آمدنی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ فیلڈ لیول مانیٹرنگ کو مضبوط کرنے کے لیے باقاعدگی سے مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الریاستی اور ریاست کے اندرونی لین دین کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے ایک اسٹریٹیجک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی سی ایم نے نفاذ (Enforcement)، آڈٹ اور کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دیگر شعبوں میں اس سال کی کارکردگی کا گزشتہ سال سے موازنہ کیا۔ انہوں نے اندرونی محکمہ جاتی کمیٹیوں کی تشکیل کا مشورہ دیا جو ریونیو میں اضافہ کے طریقوں کا مطالعہ کرکے تفصیلی رپورٹس پیش کریں۔
اس اجلاس میں پرنسپل سکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ سندیپ کمار سلتانیہ، پرنسپل سکریٹری کمرشل ٹیکسز ایس۔ اے۔ رضوی، کمشنر ہریتا، ڈپٹی سی ایم کے اسپیشل سکریٹری کرشنا بھاسکر، ایکسائز کمشنر ہری کرن، ڈپٹی کمشنرز سوجنیا، واسوی، سمیوکتا رانی، سونیتھا، گیتا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































