ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کوہیر ٹاؤن کے بست پور امبیڈکر چوک پر خستہ حال سڑک کے مرمتی کام کا آغاز

کوہیر ٹاون میں واقع بست پور امبیڈکر چوک پر واقع خستہ حال سڑک کے مرمتی کام کا آغاز ظہیرآباد۔20۔(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)کوہیر ٹاون میں واقع علاقہ بست پور امبیڈکر چوک خستہ حال سڑک کے مرمتی کام جو محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے کچھ دنوں سے زیر التوا تھے آج ان مرمتی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔واضع رہیکہ کوہیر ٹاون میں واقع علاقہ بست پور اور امبیڈکر چوک پر خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام بالخصوص راہگیروں کو شدید دشواریاں پیش آرہی تھی آج اس مقام پر سڑک کے مرمتی کام انجام دینے پر مسافرین کی جانب سے اطمیان کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضع ہوکہ کوہیر منڈل ہیڈ کوارٹرس سے مواضعات کوہیر چوراہا تا بلال پور منیار پلی اور ناگی ریڈی پلی کی خستہ حال سڑکوں کو مرمت کرنے کے متعلق سماجی کارکن و بی آر ایس یوتھ لیڈر کوہیر محمد فردوس کی ضلع کلکٹر سنگا ریڈی سے کامیاب نمائندگی پر کلکٹر سنگا ریڈی نے متعلقہ سڑکوں کے مرمت کے لیے کلکٹر اسپیشل فنڈ کو جاری کیا تھا جس کی وجہ سے متعلقہ خستہ حال سڑکوں کے مرمتی کام محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے انجام دیئے جارہے ہیں۔متعلقہ سڑک کے مرمتی کام کا آغاز کرنے پر محمد فردوس نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو اور محکمہ عمارات و شوارع کے حکام سے اظہار تشکر کیا۔

کوہیر ٹاؤن کے بست پور امبیڈکر چوک پر خستہ حال سڑک کے مرمتی کام کا آغاز

طلبہ کو تعلیم کے ذریعے کامیابی حاصل

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے