ریڈ ہلز کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کی صفائی کا کام مکمل، 90 دنوں کے ایکشن پلان کے تحت عوامی مسائل حل

حیدرآباد 21 ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) شہر حیدراباد میں محکمہ آبرسانی و سوریج بور، کے تحت 90 دنوں کے ایکشن پلان کے ذریعے صاف صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ڈویژن نمبر 4 کے ریڈ ہلز میں بھی مختلف علاقوں کے مین ہولز سے مٹی نکالتے ہوئے صاف صفائی کی گئی ڈپٹی جنرل مینجر جی سریتانے بتایا کہ ریڈہلز کے تحت انے والے علاقہ بازارگھاٹ اے سی گھاٹ ولی کالونی اور دیگر علاقوں میں مسلسل اس کام کو انجام دیا جا رہا ہے اور عوام کی بھی شکایت موصول ہونے پر ان علاقوں میں بھی مین ہولز کو صاف صفائی کرتے ہوئے مٹی نکالی جا رہی ہے اس علاقے کا یہ سب سے بڑا مسئلہ پچھلے چار سالوں سے جاری تھا اسے بھی حل کر لیا گیا اے سی گھاٹ کے علاقے کے مین روڈ پر مسلسل گندہ پانی بہنے کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس 90 دنوں کے پروگرام کے تحت اسے بھی حل کر لیا گیا-