پشپا بینیفٹ شو حادثہ: زخمی بچے کے خاندان کو "مشن واتسلیہ” اسکیم کے تحت مالی امداد
حیدرآباد: چائلڈ رائٹس کمیشن کے دفتر میں پشپا فلم کے بینیفٹ شو کے دوران زخمی ہونے والے بچے کے خاندان کو "مشن واتسلیہ” اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی گئی۔
سندھیا تھیٹر میں پیش آئے اس افسوسناک واقعہ کے بعد، چائلڈ رائٹس کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ کوٹھکوٹ سیتا دَیاکر ریڈی کی خصوصی مساعی سے متاثرہ بچے کی بہن کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا گیا۔
اس اسکیم کے تحت متاثرہ بچی کو ہر ماہ 4,000 روپے بطور مالی امداد اس وقت تک دی جائے گی جب تک وہ 18 برس کی عمر کو نہ پہنچ جائے۔ اب تک تین ماہ کے لیے فی ماہ 4,000 روپے کے حساب سے کل 12,000 روپے براہِ راست خاندان کے بینک کھاتے میں تعلیمی اخراجات کے لیے جمع کرائے گئے ہیں۔
"مشن واتسلیہ” اسکیم مرکزی حکومت کی ایک اہم اسکیم ہے۔ متاثرہ خاندان نے اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام پر چائلڈ رائٹس کمیشن سے دلی شکریہ ادا کیا۔
چائلڈ رائٹس کمیشن کے ارکان کا کہنا ہے کہ یہ قدم متاثرین کے لیے حکومت کی انسانی قدروں پر مبنی پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے، اور کمیشن مستقبل میں بھی اس اسکیم کے تحت مزید متاثرہ بچوں کے خاندانوں کی مدد جاری رکھے گا۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































