تزکیہء نفس و اصلاح معاشرہ مولائے کائناتؓ اور حضرت خواجہ غریب النوازؒ کا خاصہ ، جشن مولائے کائناتؓ و جشن غریب النوازؒ سے مولانانعمت اللہ قادری ، اسدالعلماء اور مولانا عبدالرزاق نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد-14/جنوری ( اسٹیٹ سماچار ) عمدۃ الحکمت حضرت مولانا الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوار العلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ بھوانی نگر حیدرآباد نے کہاکہ ہمارے آقا رحمت اللعٰلمین صل اللہ علیہ و علیٰ آلہ وصحبہ وسلم ، جمیع انبیائے کرام و مرسلین علیہم السلام ، جمیع صحابہء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین و اولیاء اللہ رحمہم اللہ اجمعین نے بالخصوص حضرت مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیری نے تزکیہ و تصفیہء قلب تطہیر روح کی پاکیزہ تعلیمات کے ذدیعہ بندگان خدا کو راہ ھدایت و صراط مستقیم پر گامزن کرتے ہوئے رجوع الی اللہ کیا اس امر کا انکشاف مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے کل رآت سالانہ محفل جشنِ مولائے کائناتؓ و جشنِ خواجہ غریب النوازؓ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ماہانہ فاتحہ شیخ المشائخ حضرت حاجی خواجہ شاہ نصیرالدین چشتی قادری رحمہ اللہ کے موقعہ پر خانقاہ چشتیہؒ قادریہؒ نصیریہؒ ، مدرسہء دینیہ محمودیہ چندرائن گٹہ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا -جشن کا آغاز قراءت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا – جس کی سرپرستی حضرت مولانا قاضی خواجہ شاہ رحیم الدین چشتی قادری قبلہ نے کی – صدارت حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ قاضی خواجہ شاہ حمید الدین چشتی قادری قبلہ مولوی فاضل جامعہ نظامیہ نے کی جبکہ نگرانی حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر قاضی شاہ خواجہ مقیم الدین چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ فرمائ – مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری جامع السلاسل نے سلسلہء خطاب ّجاری رکھتے ہوئے کہاکہ مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم و رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے اپنے رب کو پہچانا ، مولانا نے حدیث نبویؐ کے حوالہ سے کہاکہ خاتم النبیین شفیع المذنبین رحمۃ اللعٰلمینؐ نے فرمایا کہ انسان کے جسم کے اندر گوشت کا ایک لوتھڑا ہے اگر وہ اچھا ہے تو جسم صحت مند و تندرست رہتا ہے اگر وہ بیمار رہے تب سارا جسم بیمار کہلائے گا وہ ہے دل ،اگر دل اچھا تو انسان اچھا وہ بہتر ہوگا اگر دل بیمار تو سارا اعضائے جسمانی بیمار ہوجائے گا ۔ امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری چشتی مداری جامع السلاسل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ حضرت مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور حضرت سیدنا خواجہ غریب النواز چشتیؒ صوفی بزرگ کی تعلیمات پر سختی کیساتھ کار بند ہوجائیں جن کا پیغام امن و آشتی اور انسانیت کی فلاح و بہبود پر زور دیا گیا ہے جس میں فلاح دارین مضمر ہے-بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ذکراگرچہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریمؓ کو جو سعادت خانہء کعبہ میں ولادت باسعادت کی ملی کسی اور کو نہیں عطا کی گیء آپ کی فضیلت ، مناقب اور سیرت کے مطالعہ ہی سے ہمارے اندر بھی عالی شان صفات و شجاعت کا لامتناہی جذبہ علم و عرفان اور اهلِ بیتؓ سے گہرا تعلق پیدا ہوگا انہوں نے حضرت خواجہ غریب النواز رحمہ اللہ کی روحانی اور ثقافتی اہمیت حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیریؒ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آپؒ ایک عظیم صوفی بزرگ ہیں جن کا سلسلہ چشتیہ صوفیہ کے نام سے مشہور ہے۔ جبکہ حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریمؓ کا ذکر اہلِ سنت و جماعت میں خاص طور پر فضائل و مناقب اور ان کی خدماتِ اسلام کے حوالے سے بصد ادب احترام و عقیدت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ نبیرہء حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ حضرت سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل، جناب عبداللہ بن سالم بایمین چشتی جامع السلاسل، جناب سید اسماعیل شاہ قادری معصوم بابا ،جناب محمد اسماعیل انصاری مکین بابا جامع السلاسل ، جناب محمد معین مازن انصاری جامع السلاسل کے علاوہ دیگر حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے- مفسر قرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ نے رقت آمیز دعا کی- قبل ازیں مشہور قوال نے حمدیہ ،نعتیہ منقبتی کلام پیش کیا-




English 























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































