ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

بھینسہ میں پولیس کی جانب سے عوامی شکایتی دربار کا انعقاد۔۔

ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے عوام سے شکایتیں حاصل کی۔۔

بھینسہ 31/ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے بدھ کو بھینسہ ایس پی کیمپ آفس میں منعقدہ عوامی شکایتی دربار کے پروگرام میں حصہ لیا اس موقع پر بھینسہ سب ڈویژن کے تحت مختلف دیہاتوں سے نو شکایت کنندگان نے شکایتیں داخل کی جس پر ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے ہر شکایت کا فوری جواب دیا انہوں نے شکایت کنندگان کی موجودگی میں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں سے فون پر بات کی اور انہیں متاثرین کو فوری طور پر ضروری قانونی مدد فراہم کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کریں اس پروگرام میں خاندانی تنازعات کو حل کرنے میں شی ٹیم نے بھی اہم کردار ادا کیا شی ٹیم کے عملے نے اس پروگرام میں سامنے آنے والے کچھ خاندانی مسائل پر دونوں گروپوں کے لیے مشاورت کی خاندانوں کو مشاورت کے ذریعے دوبارہ ملایا گیا جہاں لوگوں کے لیے نرمل تک پہنچنا مشکل تھا وہیں متاثرین نے بھینسہ میں ہی ایس پی کے کونسلنگ فراہم کرنے کے خیال پر اطمینان کا اظہار کیا علاوہ ازیں اس دوران زیر التواء شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے عہدیداروں سے ماضی میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کی صورتحال اور زیر التواء شکایات کی پیشرفت معلوم کرنے اور زیر التواء کو جلد حل کرنے کو کہا اس موقع پر بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آئی پی ایس بھی موجود تھے۔

بھینسہ میں پولیس کی جانب سے عوامی شکایتی دربار کا انعقاد۔۔

ظہیرآباد آر ڈی او دفتر میں وجے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے