کرسمس سے قبل تقریبضلع انچارچ وزیر ایشور کھنڈرے کی یقین دہانیعیسائی برادری کو قبرستان کی زمین دی جائے گی
بیدر23ڈسمبر(نامہ نگار )شہر کے اطراف عیسائی برادری کے لیے قبرستان کی زمین فراہم کی جائے گی۔ یہ یقین دہانی ضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے نے دی۔ وہ گزشتہ دن اتوار کو شیو نگر کے سینٹ پال میتھوڈسٹ چرچ میں منعقدہ کرسمس سے قبل تقریب میں کیک کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع ڈپٹی کمشنر کو ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، امن، ایثار اور انسانی اقدار کا پیغام دینے والا عظیم تہوار ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد خوشی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
اسی تقریب میں رکن اسمبلی بیدر جناب محمد رحیم خان ریاستیوزیر نے چرچ میں خواتین کے لیے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے گرانٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کرسمس کے موقع پر سب کے لیے خوشحالی کی دعا کی۔
تقریب میں ضلع پنچایت کے سابق رکن اور کے پی سی سی کے سابق سکریٹری روہیداس گھوڑے، کانگریس ضلع یونٹ کے سکریٹری سنتوش گھوڑے، ریورنڈ بل کلنٹن اور شرینگر کے علاوہ ونیلا سوریہ ونشی، اویناش وانکھیڑے، شام راو بمبلگی، پربھاکر سونے، جے پرکاش، جیون چدری، گن ونّت سوریہ ونشی، یسوداس تورے، راجکمار ماسٹر، وشوناتھ بیرگے، وجے دودھمنی، ڈاکٹر سندیپ گھوڑے، اسٹیون، پروین، چندرکانت، ولسن اور دیگر معززین موجود تھے




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































