بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ #خبریں

امت شاہ کے متنازع بیانات پر تلنگانہ میں شدید احتجاج، پونم پربھاکر نے برطرفی اور گرفتاری کا کیا مطالبہ

حیدرآباد، 19 دسمبر 2024: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر متنازع بیانات کے خلاف تلنگانہ میں شدید احتجاج جاری ہے۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے ان بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے امت شاہ کی فوری برطرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پونم پربھاکر نے امت شاہ کے ریمارکس کو ڈاکٹر امبیڈکر اور قوم کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف دلت برادری کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ آئینی اقدار پر حملے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی کو بھارت کے آئین کے معمار کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں۔”

پربھاکر نے بی آر ایس پارٹی کو امت شاہ کے متنازع بیانات پر خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ اپوزیشن پارٹی ہونے کے باوجود اسمبلی میں قرارداد پیش کیوں نہیں کی جا رہی؟ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور اڈانی کے تعلقات کو بے نقاب کرنے کے لیے بی آر ایس کو جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے قیام کے مطالبے پر مضبوط مؤقف اپنانا چاہیے۔

تلنگانہ بھر میں دلت تنظیموں نے امت شاہ کے خلاف پولیس اسٹیشنز میں شکایات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی نہ آزادی کی جدوجہد میں کوئی تاریخ ہے اور نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار، ایسے میں ڈاکٹر امبیڈکر پر الزامات ناقابل قبول ہیں۔

دلت تنظیموں نے امت شاہ کے ریمارکس کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک امت شاہ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوتی، احتجاج جاری رہے گا۔

امت شاہ کے بیان کہ "بھگوان کی پوجا سے مکتی مل سکتی ہے” پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین قرار دیا گیا ہے۔

یہ احتجاج ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں اور آئین کی حفاظت کے لیے تلنگانہ میں دلت برادری کی مضبوط اتحاد کا مظہر بن گیا ہے۔

امت شاہ کے متنازع بیانات پر تلنگانہ میں شدید احتجاج، پونم پربھاکر نے برطرفی اور گرفتاری کا  کیا مطالبہ

19 دسمبر 2024

امت شاہ کے متنازع بیانات پر تلنگانہ میں شدید احتجاج، پونم پربھاکر نے برطرفی اور گرفتاری کا  کیا مطالبہ

کونسل میں کے کویتا کی اقلیتوں کے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے