اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نارائن پیٹ ضلع میں پولیس کا فلیگ مارچ، امن و امان کی برقراری کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

نارائن پیٹ، 4 ستمبر (پیٹریاٹک ویوز نیوز):
ضلع ایس پی شری یوگیش گوتم، آئی پی ایس کی قیادت میں نارائن پیٹ ضلع ہیڈ کوارٹر پر پولیس نے فلیگ مارچ منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گنیش نورتری اتسو اور عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فلیگ مارچ ستیا نارائن چوراستہ سے شروع ہوا جو گنیش مارگ، امبا بھوانی مندر، مہانکالی مندر، ماسو ملی درگاہ، ہزاروی ہوٹل، بارپیٹ، بُوّماں گٹہ درگاہ، گڈ لک کمان، صراف بازار، مین چوک، گدوگو گیری، اولڈ بس اسٹینڈ، آر ڈی او آفس اور ایس پی آفس تک نکالا گیا۔

ایس پی یوگیش گوتم نے بتایا کہ ضلع نارائن پیٹ میں گنیش نورتری کے اتسو 4 اور 5 تاریخ کو اُٹکور میں جبکہ 5 اور 6 تاریخ کو نارائن پیٹ میں منعقد ہوں گے۔ اسی طرح 8 اور 9 ستمبر کو عید میلاد النبیؐ ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ان تقریبات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سخت بندوبست کیا جا رہا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ پرامن طریقے سے تہوار منائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شرپسند عناصر فسادات برپا کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

فلیگ مارچ میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق، ڈی ایس پی نلاپو لنگیا، سی آئی شیوا شنکر، آر آئی نرسمہا، ایس آئی حضرات، ٹی ایس ایس پی پلیٹونز اور ڈسٹرکٹ آرمرڈ ریزرو پولیس کے دستے بھی شریک ہوئے۔

نارائن پیٹ ضلع میں پولیس کا فلیگ مارچ، امن و امان کی برقراری کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سیلاب متاثرہ

نارائن پیٹ ضلع میں پولیس کا فلیگ مارچ، امن و امان کی برقراری کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

05 ستمبر 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے