ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

قاضی پیٹ میں پنشنرز ڈے تقریب کا انعقاد،ایم ایل اے نائنی راجیندر ریڈی کی شرکت۔

ورنگل۔/17 ڈسمبر (نامہ نگار) قاضی پیٹ ریلوے کمیونٹی ہال میں پنشنرس ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ورنگل ویسٹ حلقہ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں اپنی زندگی وقف کرنے والے پنشنرز کی خدمات قابلِ قدر اور ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں اپنی ملازمت کے دوران ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ ملازمین کی بدولت ہی آج نظام مضبوطی سے قائم ہے۔ نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پنشنرز اپنی تجربات سے نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں، جو معاشرے کے لیے نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کئی سینئر پنشنرز کو شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کررہی ہے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے وہ ہمیشہ تعاون فراہم کریں گے۔اس تقریب میں کارپوریٹرز جکُّلا رویندر، وجیا شری رجالی، ڈویژن صدور اضغر، گنٹی کمار، سیرل لارنس، اپپا سرینواس، مدھو، سمّیا، اور پنشنرز ایسوسی ایشن کے اراکین موجود تھے۔

قاضی پیٹ میں پنشنرز ڈے تقریب کا انعقاد،ایم ایل اے نائنی راجیندر ریڈی کی شرکت۔

18/ڈسمبر ”یوم بین الاقوامی اقلیتی حقوق“ کے

قاضی پیٹ میں پنشنرز ڈے تقریب کا انعقاد،ایم ایل اے نائنی راجیندر ریڈی کی شرکت۔

مخلوعہ جائیدادوں پر عام کیٹگری کے تحت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے