ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

"پَنُلا جاترا 2025” کے پوسٹر کا رسمِ اجراء وزراء سیتکا آڈلور لکشمن کے ہاتھوں

حیدرآباد (نامہ نگار) – وزیر محترمہ سیتکّا اور اَڈلور لکشمن کمار نے "پَنُلا جاترا 2025” کے پوسٹر کو رسمِ اجراء کیا۔ اس موقع پر وزیر سیتکّا نے میڈیا کو بتایا کہ "پَنُلا جاترا” کے تحت 2,198 کروڑ روپوں کی لاگت سے 1,01,589 ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ، ارکان قانون ساز کونسل اور ارکان اسمبلی کو ذاتی طور پر خطوط روانہ کرکے "پَنُلا جاترا” میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیر سیتکّا نے مزید کہا کہ یہ پروگرام عوام کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کی خدوخال میں نمایاں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے عوام سے پُرجوش انداز میں "پَنُلا جاترا” میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

"پَنُلا جاترا 2025” کے پوسٹر کا رسمِ اجراء وزراء سیتکا آڈلور لکشمن کے ہاتھوں

کویتا کا سنگارینی کوئلہ کان کارکنوں کے

"پَنُلا جاترا 2025” کے پوسٹر کا رسمِ اجراء وزراء سیتکا آڈلور لکشمن کے ہاتھوں

21 اگست 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے