اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ضلع سطحی سائنس فیئر و انسپائر ایگزیبیشن میں آئیڈیل اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

نرمل، 31/ ڈسمبر (ایم۔اے۔ وحید): نرمل میں منعقدہ ضلع سطحی سائنس فیئر و انسپائر ایگزیبیشن میں آئیڈیل انگلش میڈیم ہائی اسکول، نرمل کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی فکر اور تحقیقی رجحان کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز اور منصوبوں کی نہایت جامع، مدلل اور پُراعتماد انداز میں وضاحت کی، جس سے جیوری اراکین کے علاوہ ضلع مہتممِ تعلیمات بھی بے حد متاثر ہوئے۔

طلبہ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حاضرین نے ان کے علم، محنت اور پیشکش کے منفرد انداز کی بھرپور ستائش کی۔ نمائش کے دوران آئیڈیل اسکول کے طلبہ نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جن میں عریب حمدان اور زوہیب حسین نے ضلع سطح پر دوسرا انعام حاصل کیا، جبکہ صوبیہ منزا اور بشریٰ نے تیسرا انعام اپنے نام کیا۔ اس شاندار کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے مسرت و فخر کا اظہار کیا۔

طلبہ کی اس کامیابی میں آئیڈیل اسکول کی نائب پرنسپل محترمہ ثناء کونین کے علاوہ اساتذہ مسٹر جنید خان، وسیمہ ، سیمہ اور عشرت نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے طلبہ کی مسلسل رہنمائی اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر آئیڈیل گروپ آف اسکولز کے پرنسپل و چیئرمین مسٹر شیخ شبیر احمد کو بھی ان کی تعلیمی خدمات اور ادارے کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں معزز جوائنٹ ڈائریکٹر (ورنگل) اور معزز ضلع مہتممِ تعلیمات، نرمل کی جانب سے تہنیت و اعزاز سے نوازا گیا، جو آئیڈیل اسکول کے لئے ایک باعثِ فخر لمحہ ثابت ہوا۔

مسٹر شیخ شبیر احمد نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ، اساتذہ اور والدین کے باہمی تعاون اور مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئیڈیل گروپ آف اسکولز مستقبل میں بھی معیاری تعلیم اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ضلع سطحی سائنس فیئر و انسپائر ایگزیبیشن میں آئیڈیل اسکول کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

سدا سواپیٹ میں جماعت اسلامی ہند کا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے