ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

حسامیہ منزل پنچہ شاہ میں محافل سیرت النبیﷺ کا انعقاد

حیدرآباد کے پنجہ شاہ میں واقع ایوانِ فاضلؒ و عاقلؒ، مکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل میں 27 اگست 2025 سے 3 ستمبر 2025 تک محافل سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام روزانہ رات 10 بجے سے 11:30 بجے تک منعقد ہوگا۔

ان محافل کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب، جانشین مولاناعاقلؒ‘و امیر ملتِ اسلامیہ فرمائیں گے۔

ان محافل میں قرأت کلام پاک قاری عظیم حسامی اور مولانا احمد محی الدین حسامی پیش کریں گے، جبکہ نعت خوانی کے فرائض مولانا محی الدین احمد حسامی، زید حسامی اور قاری نصیر حسامی انجام دیں گے۔

ان بابرکت محافل میں نگران محافل کے علاوہ حضرت مولانا شیخ طاہر حسامی، حضرت مولانا غوث محی الدین حسامی، حضرت مولانا مفتی عبدالباقی، مولانا قاضی حافظ معیز الدین حسامی، مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی اور مولانا ریاض احمد قادری حسامی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔

انتظامیہ نے عوام و خواص، مریدین اور معتقدین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ خواتین کے لیےپردہ کا نظم ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ: زید حسامی – 8522959050

حسامیہ منزل پنچہ شاہ میں محافل سیرت النبیﷺ کا انعقاد

گنیش چتورتھی کے موقع پر وزیراعلیٰ ریونت

حسامیہ منزل پنچہ شاہ میں محافل سیرت النبیﷺ کا انعقاد

بی جے پی ووٹوں کے لئے ہی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے