نئے سال کے موقع پر محمد ریاض احمد کی گورنر تلنگانہ سے ملاقات
حیدرآباد، یکم جنوری 2026ء:
نئے سال 2026 کے موقع پر محمد ریاض احمد (ایم آر اے صدیقی)، ایڈیٹر پیٹریاٹک ویوز ڈیلی اور چیئرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل نے ریاستِ تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما سے خیرسگالی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے عوامی، سماجی اور صحافتی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر تلنگانہ نے نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور معاشرے میں میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ اس موقع محمد سلمان خان نیوز اینکر زیڈ نیوز ٹی وی چینل بھی موجود تھے




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































