نئے سال کی تقریبات کے موقع پر نظام آباد کے معزز پولیس کمشنر سری پی سائی چیتنیا نے یتیم خانوں کا دورہ کرتے ہوئے بچوں میں نوٹ بکس، قلم اور پھل تقسیم کیے۔
نظام آباد جنوری /1( ندیم احمد- پیٹریاٹک ویوز) نئے سال کے موقع پر پولیس کمشنر نے بچوں سے خوشگوار گفتگو کی اور ان سے ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے اہداف کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بچوں کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پڑھائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت سے متعلق ایسے پروگرام آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
پولیس کمشنر نے اس موقع پر چلڈرن ہوم فار گرلز (بالا سدھن)، شیشو گروہا اسپیشلائزڈ ایڈاپشن سنٹر اور سماعت سے محروم بچوں کے یتیم خانے کا بھی دورہ کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمن) جی بسوا ریڈی، ٹاؤن 4 کے ایس ایچ او ستیش کمار، ٹاؤن 3 کے سب انسپکٹر ہری بابو کے علاوہ یتیم خانوں کی سپرنٹنڈنٹس ونودا، شوبھرانی اور انیتا سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































