کریم نگر میں گنیش وسرجن کے موقع پر ہندو مسلم بھائی چارہ، جام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مفت مشروبات کی تقسیم
کریم نگر، 5 ستمبر (پیٹریاٹک ویوز نیوز):
کریم نگر میں گنگا جمنی تہذیب اور مذہبی ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال قائم کی گئی۔ گنیش وسرجن کے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کریم نگر کے صدر اور جام ویلفیئر سوسائٹی کے روح رواں غلام احمد حسین نے اپنے خرچ پر ہندو بھائیوں اور بہنوں کے لیے بادام کا دودھ، لسی، مکھن کا دودھ، ٹھنڈے مشروبات، منرل واٹر اور گلاب کا پانی تقسیم کیا۔
راجیو چوک پر قائم بڑے اسٹال کا افتتاح ضلع پولیس کمشنر غوث عالم نے انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور یہی حقیقی گنگا جمنی تہذیب کی پہچان ہے۔” انہوں نے تقریباً 30 ہزار منرل واٹر بوتلیں اور دیگر مشروبات کی تقسیم کو مذہبی ہم آہنگی کی ایک عظیم روایت قرار دیا۔
2005 سے اب تک جام ویلفیئر سوسائٹی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت مثالی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر اے سی پی وینکٹاسوامی، وجے کمار، واسالہ ستیش، ایس بی سرینواس، سی آئی رام چندر راؤ، جان ریڈی، سروجن ریڈی، نرنجن ریڈی، ایس بی ایس آئی سرینواس اور ایم آئی ایم کے مقامی قائدین برکت علی، اتھینا، عارف احمد، ساجد، عبداللہ خان، عمیجر، شاکر ناہدی، اسمیل و دیگر شریک رہے۔




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































