بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

ریونت حکومت خلوص نیت کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے: عبیداللہ کوتوال

حیدرآباد:3فروری (پٹریاٹک ویوز) اقلیتی کارپوریشن کے چیئرمین جناب عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت تلنگانہ ریاست میں ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے آج حج ہاؤس کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ تلنگانہ آل میوا ڈیری کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اقلیتی ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جناب عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، اور وہ ذاتی طور پر اقلیتی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ریاست میں ترقی کا سفر سب کے لیے یکساں ہو۔

اس اجلاس میں ریاستی صدر کے حسین شیخ فاروق حسین، ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید عبدالوحید شاہ قادری، خزانچی ایم ڈی رشید، ریاستی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر شیخ فرید، ورکنگ پریسڈنٹ جناب محمد معظم علی خان، پی سی سی کے نمائندے جناب ظہیر اختر، ڈاکٹر شبانہ بیگم، ڈاکٹر آمنہ بیگم، ساجدہ خان، عارف ایوب، مجیب اشرف سمیت ریاست بھر کے صدور، معتمدین اور سکریٹریز نے شرکت کی۔ ٹی آل میوا کے ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اجلاس کے دوران ملازمین نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے جن پر عبیداللہ کوتوال نے فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت اقلیتی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ریونت حکومت خلوص نیت کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے: عبیداللہ کوتوال

آمینہ بیگم نے ریاستی سطح کے مقابلے

ریونت حکومت خلوص نیت کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے: عبیداللہ کوتوال

03 فروری 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے