منگل 7 رمضان 1447هـ
#اردو پندرہ روزہ

نرسنگ عملہ کو کریڈٹ پوائنٹس کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے

رجسٹریشن کی تجدید کیلئے 150 کریڈٹ پوائنٹس کی شرط فوری منسوخ کی جائے

نجی اسپتالوں میں نرسوں کیلئے کم از کم 20 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ مقرر کی جائے: کےکویتا

حیدرآباد: صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے نرسنگ عملہ کو ذہنی اذیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کریڈٹ پوائنٹس کے نام پر انہیں ہراساں کرنا فوری طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اہل نرسوں کو رجسٹریشن کی تجدید کیلئے پانچ برسوں میں 150 کریڈٹ پوائنٹس حاصل کرنے کی شرط عائد کرنا غیرمنصفانہ اور ناقابل عمل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ Indian Nursing Council کی جانب سے یہ ضوابط متعارف کروائے جانے کے بعد Telangana Nursing Council نے اس سلسلہ میں مناسب آگہی فراہم کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، جس کے باعث ریاست کے تقریباً 80 ہزار نرسنگ اہلکار اپنی رجسٹریشن کی تجدید میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ پانچ سال میں 150 گھنٹے کی کنٹینیونگ نرسنگ ایجوکیشن کریڈٹ اورز کی شرط سے بیشتر نرسیں ناواقف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد نرسنگ اہلکاروں نے ان سے ملاقات کی اوراس امر کی شکایت کی کہ نئے ضوابط کے بارے میں انہیں بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔ رجسٹریشن کی تجدید کو 150 کریڈٹ پوائنٹس سے مشروط کرنا یکطرفہ فیصلہ ہے جب کہ نرسنگ صرف پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی بے لوث خدمت ہے۔انہوں نے استفسار کیاکہ کیا کورونا وبا کے دوران نرسنگ کانفرنسوں کے انعقاد میں تعطل سے کونسل لاعلم ہے؟ عملی طور پر ملازمت انجام دیتے ہوئے ہر ماہ دو کانفرنسوں میں شرکت کے بغیر مطلوبہ کریڈٹ پوائنٹس کا حصول ممکن نہیں۔ لہٰذا پانچ سال کیلئے 150 کریڈٹ پوائنٹس کی شرط پر ازسرنو غور کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ریاست کے خانگی اسپتالوں میں بر سر کارنرسوں کیلئے کم از کم 20 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ کو قانونی حیثیت دی جائے بصورت دیگر نرسنگ عملہ کے ساتھ جاری ناانصافی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلانے کا انتباہ دیا۔

نرسنگ عملہ کو کریڈٹ پوائنٹس کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے

فلک نما میں ای۔ جنگیاہ نے بطور

نرسنگ عملہ کو کریڈٹ پوائنٹس کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے

سرکاری وعدوں کی تکمیل کے لئے بجٹ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے