نارائن پیٹ میں پولیس اور صحافیوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

نارائن پیٹ، 3 نومبر 2024: نارائن پیٹ ضلع کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں اتوار کی صبح پولیس اور صحافیوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب یوگیش گوتم آئی پی ایس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کھلاڑیوں کا تعارف حاصل کیا اور ٹاس کرایا۔ میڈیا ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 16 اوورز میں 97 رنز بنائے۔پولیس ٹیم نے اس کے جواب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایس پی، ایڈیشنل ایس پی اور ڈی ایس پیز کی قیادت میں 15 اوورز میں 98 رنز بنا کر جیت حاصل کی۔ ایس پی یوگیش گوتم نے خود ایک اوور کروایا، جبکہ ڈی پی آر او رشید نے بیٹنگ کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، جس سے میچ کا ماحول مزید پرجوش ہو گیا۔
میچ کے اختتام پر ایس پی نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی، رنر اپ ٹرافی میڈیا ٹیم کو اور ونرز ٹرافی پولیس ٹیم کو پیش کی۔ ایس آئی ایس ایم نوید کو ان کی شاندار 41 رنز کی اننگز پر "مین آف دی میچ” کا ایوارڈ دیا گیا۔اپنے خطاب میں ایس پی یوگیش گوتم نے پولیس اور صحافیوں کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ مصروف زندگی میں راحت اور تفریح کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے ضلع کی ترقی میں میڈیا اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض، ڈی ایس پی این لنگیا، آر آئی نرسمہا، سی آئی رام لال، ٹی یو ڈبلیو جے ضلع صدر نرائن ریڈی، ٹی یو ای جے ضلع صدر آنند کمار گوڈ، اور دیگر میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔ ایس پی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے اہم کردار کو سراہا جو عوام اور پولیس کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے-