بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

سال 2024کے اعزازات کے لیے عیسائی برادران اور عیسائی تنظیموں و اداروں سے نامزدگیوں کی درخواستیں مطلوب

محبوب نگر – 28/ نومبر ( پریس نوٹ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کرسچن مینارٹیز فینانس کارپوریشن حیدرآباد ، کے زیر اہتمام ، کرسمس تقریب 2024 کے ضمن میں مختلف شعبہ جات جیسے سماجی خدمات/ طب، تعلیم ، لٹریچر، فائن آرٹس ، ادبی سرگرمیاں ، تھیٹر اور کھیل کی سرگرمیوں میں مثالی خدمات انجام دینے والے عیسائیوں اور عیسائی تنظیموں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاستی سطح پر اعزاز سے نوزا جائے گا۔ تلنگانہ کرسچن میناریٹیز فائنانس کارپوریشن حیدرآباد، کی ہدایات کے مطابق عیسائی افراد جنہوں نے سماجی کام، طب، تعلیم، ادبی حصول، فنون لطیفہ/ تھیٹر اور کھیل جیسے سیکولر شعبہ جات میں کم از م 10 سالوں سے مثالی خدمات انجام دی ہیں، وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

جبکہ عیسائی تنظیموں و اداروں کے لیے 30 سال کی خدمات لازمی ہیں۔ منتخب کردہ نامزد افراد و تنظیموں و اداروں کو کرسمس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ درخواستیں شخصی طور پر دفتر برائے کرسچن مینارٹیز فینانس کارپوریشن حیدرآباد پر داخل کی جاسکتی ہیں یا www.tscmfc.in ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرکے داخل کی جاسکتی ہیں۔ خانہ پری نامزدگیوں کی درخواستیں ضلعی عہدیدرا برائے محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر ، روم نمبر (205) سکنڈ فلور ، IDOC بلڈنگ، کلکٹریٹ کامپلیکس، محبوب نگر پر 05.12.2024 شام 5.00 بجےسے قبل داخل کی جاسکتی ہیں مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر -23391067 040 پر ربط پیدا کریں۔

سال 2024کے اعزازات کے لیے عیسائی برادران اور عیسائی تنظیموں و اداروں سے نامزدگیوں کی درخواستیں مطلوب

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین نارائن پیٹ

سال 2024کے اعزازات کے لیے عیسائی برادران اور عیسائی تنظیموں و اداروں سے نامزدگیوں کی درخواستیں مطلوب

10 تولہ سونے کے زیورات سے بھرا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے