ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نرمل کلکٹر اور رکن اسمبلی نے ناگاپور گاؤں میں دھان خریداری مرکز کا کیا افتتاح

نرمل، یکم نومبر (ایم۔اے۔وحید): ضلع نرمل کے پیمبی منڈل کے ناگاپور گاؤں میں آئی کے پی کی نگرانی میں قائم دھان خریداری مرکز کا افتتاح ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو اور خانہ پور کے رکن اسمبلی ویڈما بوجو پٹیل نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو نے کہا کہ دھان کی خریداری کے عمل کو منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ خریداری مراکز پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں اور وزن، قیمت اور ادائیگی کے معاملات میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔

افتتاحی تقریب کے بعد کلکٹر نے نزدیک کے سرکاری پرائمری اسکول کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دوپہر کے کھانے (مڈ ڈے میل) کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کلکٹر نے طلبہ سے کہانیاں سنوائیں اور ریاضی کے سوالات حل کرواتے ہوئے اُن کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے پری پرائمری اسکول اور آنگن واڑی مرکز کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ وہاں زیر تعلیم ننھے بچوں کے لئے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) کشور کمار، تحصیلدار لکشمن، ایم پی ڈی او رمیش کے علاوہ دیگر عہدیداران و عملہ بھی موجود تھے۔

نرمل کلکٹر اور رکن اسمبلی نے ناگاپور گاؤں میں دھان خریداری مرکز کا کیا افتتاح

سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی

نرمل کلکٹر اور رکن اسمبلی نے ناگاپور گاؤں میں دھان خریداری مرکز کا کیا افتتاح

کسانوں کے اکاؤنٹ میں معاوضہ کی ادائیگی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے