ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ڈاکٹر سعدیہ افروز اور محمد غیاث پاشاہ کا عقدِ مسعود بیدر میں انجام پایا

۔۔۔ شادی خانہ آبادی ۔۔۔ بیدر24 ڈسمبر (نامہ نگار محمد عبدالصمدمنجووالا ) نبیری جناب محمد شیخ علی صاحب مرحوم منصبدار والے(دادا)، و جناب شیخ محمدمحی الدین صاحب مرحوم انجمن فتح محمد والے(نانا) ‘ وجناب محمد رئیس احمد منصبدار (ڈرافٹ مین سیول) ساکن درگاہ پورہ بیدر کی دختر ڈاکٹر سعدیہ افروز بی اے ایم ایس کا عقد مسعود جناب محمد عبدالشکور صاحب منجوباغ والے مرحوم کے نبیرہ ‘جناب محمد غیاث پاشاہ یم ٹیک، لیڈکنسلٹنٹ (بی آئی ایم) فرزند جناب محمد عبدالحفیظ صاحب آر سی سی گتہ دار ساکن منجوباغ بیدر کے ساتھ 22ڈسمبرکو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ بیدر میں ا نجام پایا۔ مولانا حافظ محمد مونس کرمانی نے نکاح سے قبل بعنوان نکاح کے مسائل پر پر اثر خطاب کیا جبکہ مولانا حافظ محمد نظیر احمد شرفی نائب قا ضی ںیدر نے ایجاب قبول کی کارروائی انجام دی ۔ بعد نماز مغرب مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر اور کل بعد نماز عشاء رائل فنکشن ہال ہلد کیری بیدر میں پر تکلف فیافت ولیمہ میں علماء دین ‘دینی ملی سیاسی تنظیموں کے قائدین’ماہرین قانون ‘ماہرین صحت ‘ماہرین تعلیمات’مایرین تعمیرات’تجرین’گتہ دران’ دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئےمبارکباد دی اور اپنی دعاؤں سے نوازا’ محمدرائس احمد منصبدار فیملی اور محمد عبد الحفیظ فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔۔۔

ڈاکٹر سعدیہ افروز اور محمد غیاث پاشاہ کا عقدِ مسعود بیدر میں انجام پایا

کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے