ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نارائن پیٹ وفد کی خانقاہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ آمد، خواجہ غریب نواز کانفرنس کی کامیابی پر اظہارِ مبارکباد۔

نارائن پیٹ: 25 دسمبر (پیٹریاٹک ویوز) نارائن پیٹ سے ایک نمائندہ وفد حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح کی صدرات میں خانقاہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ پہنچ کر مولانا پیر عابد حسین قادری کاظمی ( خلیفہ خطیب دکن’ سجادہ نشین خانقاہ قادریہ کاظمیہ کوتہ کوٹہ) سے ملاقات کی اور21ڈسمبر2025کو منعقدہ عظیم الشان فقید المثال حضرت خواجہ غریب نواز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اور تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر سید شاہ غیاث الدین قادری نے مولانا کے فرزند ڈاکٹر عارف حسین قادری کاظمی جو جامعہ نظامیہ سے فاضل کی سند حاصل کئے ہیں اس مسرت موقع پر انہیں تہینت پیش کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانشین سجادہ بارگاہ تقی بابا۔حافظ وقاری سید مصطفی قادری ۔حافظ وقاری مولانا فاروق بن مخاشن۔محمد تقی خرادی ۔حافظ محمد تقی صحافی و دیگر موجود تھے۔۔۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے