کے سی آر دکھشا دیوس کے موقع پر عظیم الشان مشاعرہ

حیدرآباد: یکم ڈسمبر 2024 (پٹریاٹک ویوز) کنوینر مشاعرہ عبدالمقیت چندہ ‘ سینئر بی آر ایس لیڈر کے مطابق تنظیم ادب کے زیر اہتمام اور بی آر ایس اقلیتی قائدین کے اشتراک سے ایک عظیم الشان موضوعاتی مشاعرہ بعنوان "کے سی آر کی قیادت تلنگانہ تحریک ماضی اور حال” منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تلنگانہ تحریک کے ہیرو عالی جناب کے چندر شیکھر راؤ صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مشاعرہ کی صدارت محمد محمود علی (ایم ایل سی، سابق وزیر داخلہ) کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر عزت مآب کے ٹی راما راؤ صاحب (ایم ایل اے، ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس پارٹی) شریک ہوں گے۔

افتتاحی کلمات سردار سلیم ادا کریں گے، اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید معین افروز انجام دیں گے۔
اس موقع پر نامور شعراء، جن میں شاعر خلیج جناب جلیل نظامی، جناب ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب چچا پالموری، جناب شکیل ظہیر آبادی، جناب سلطان محمود ایڈووکیٹ، جناب وحید پاشاہ قادری، جناب گووند اکشے، اور جناب لطیف الدین لطیف شامل ہیں، اپنے کلام پیش کریں گے۔
یہ مشاعرہ خواجہ منشن فنکشن ہال، معصب ٹینک میں 6 بجے شام منعقد ہوگا۔ شائقین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔