ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#حیدرآباد

سینئر بی آر ایس قائد عبدالمقیت چندہ کی سالگرہ کے موقع پر ایراولی فارم ہاؤس میں کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات

حیدرآباد: 21 نومبر (پٹریاٹک ویوز) سینئر بی آر ایس پارٹی قائد عبدالمقیت چندہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے بانی و صدر اور سابق چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ صاحب سے ایراولی فارم ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر کے چندرشیکھر راؤ نے عبدالمقیت چندہ کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی بلا لحاظ مذہب و ملت خدمت کو اپنا نصب العین بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوام کو بی آر ایس پارٹی کے سنہرے دور سے روشناس کرانے کے لیے عوام کے درمیان شامل رہنا ضروری ہے۔

اس ملاقات کے دوران عبدالمقیت کے فرزندان مجاہد چندہ اور مستقیم چندہ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

سینئر بی آر ایس قائد عبدالمقیت چندہ کی سالگرہ کے موقع پر ایراولی فارم ہاؤس میں کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات

تلنگانہ اُردو تحریک اور بزم تہذیب دکن

سینئر بی آر ایس قائد عبدالمقیت چندہ کی سالگرہ کے موقع پر ایراولی فارم ہاؤس میں کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات

22-نومبر۔2024

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے