ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#حیدرآباد

مفتی سید آصف الدین ندوی ایم اےکی دو تصانیف کی رسم اجرائ ، ڈاکٹر محمد قطب الدین ودیگرکا خطاب

حیدرآباد 14فروری (پٹریاٹک ویوز) ر مرض کی دوا ہے صلی علی محمد ، اور ہر دور کی ضرورت ہے اسوہ حسنہ ، اسی لئے امت مسلمہ نے اپنے روحانی وایمانی رشتہ کی استواری کے لئے سیرت طیبہ کو حرز جاں بنایاہے، اور تا قیام قیامت یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا، سیرت طیبہ میں آفاقیت ، ہمہ گیری ، واقعیت ، صداقت ،عدالت ، شجاعت بلکہ ہرہر خوبی وکمال موجود ہے ،اسی لئے سیرت طیبہ کو سال بہ سال ، واقعہ با واقعہ ، آسان وعام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے نے ایک پر شکوہ جلسہ میں کیا جس میں آسان سیر ت النبی ﷺ پانچواں ایڈیشن، دوسری کتاب حیات انقلاب ، ڈاکٹر محمد قطب الدین حیات وخدمات ، آثار وافکار کا رسم اجرائ بدست حضرت الحاج سید شرف الدین صاحب صدر لبیک ایجو کیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآبادبمقام گواہ آڈیٹوریم ہال ، گن فاونڈری ، عابڈس حیدرآبادبتاریخ : ۱۲ ، فبروری ۲۰۲۵ عمل میں آیا۔جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سےمحترم جناب ڈاکٹر محمد قطب الدین صاحب ماہر نفسیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے آج کا دن ایک یادگار دن ہے کہ حیات انقلاب کا رسم اجرائ ہو رہا ہے، اس میں مصنف کی محبت کے ساتھ ان کایہ جذبہ کارفرما ہےکہ کس طرح آج انقلاب پیدا کیا جاسکتا ہے، جناب الحاج محمد عبد القدیر صاحب سرپرست انسٹی ٹیوٹ، جناب الحاج محمد نواب صاحب انجینیر نائب صد ر لبیک سوسائٹی، جناب ڈاکٹر محمد فاضل حسین مدیر گواہ حیدرآباد، جناب الحاج غلام حفیظ الدین ، ڈاکٹر محمد تبریز حسین تاج، جناب محمد انعام اسٹنٹ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ودیگر موجود تھے۔جناب محمد نواب انجینیر نےکہاکہ مولانا مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز وجنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی حیدرآباد کے قلم سے ہندوستانی نزاد ، امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع کی حیات وخدمات ، افکار وآثار پر ۱۶۲ صفحات میں دیدہ زیب صورت میں ایک دستاویزی وتاریخی کتاب منظر عام پر آئی ہے ، جس کو خوبصورت سرورق اور بہترین کاغذ پر انسٹی ٹیوٹ آف عربک حیدرآباد نے شائع کیا ہے۔یہ دونوں کتابیں آسان سیر ت النبی صفحات ۳۰۰ قیمت ۳۰۰ اور حیات انقلاب ، انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز متصل جی ایم گارڈن قادر باغ نانل نگر، حیدرآباد انڈیا سے حاصل کی جاسکتی ہے،رابطہ نمبر 9849611686 ہے۔دنیا بھر کے اردو داں شائقین کے لئےای بک بھی بنائی گئی ہے ۔


مفتی سید آصف الدین ندوی ایم اےکی دو تصانیف کی رسم اجرائ ، ڈاکٹر محمد قطب الدین ودیگرکا خطاب

مدرسہ معہدالابرار خان آٹو نگر بھینسہ کے

مفتی سید آصف الدین ندوی ایم اےکی دو تصانیف کی رسم اجرائ ، ڈاکٹر محمد قطب الدین ودیگرکا خطاب

15 فروری 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے