اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

مولانا محمد صدیق احمد کی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین سے ملاقات، دلی مبارکباد پیش کی

زیڈ نیوز ٹی وی چینل کے چیف پیٹرن اور پٹریاٹک ویوز کے ایڈیٹر مولانا محمد صدیق احمد نے تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں وزیر منتخب کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران مولانا محمد صدیق احمد نے ریاست میں اقلیتی ترقی کے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں تعلیمی ترقی، سرکاری اسکیمات تک اقلیتوں کی آسان رسائی، وقف و دیگر اقلیتی اداروں کی شفاف نگرانی، اور نوجوانوں کے لیے مہارت و روزگار کے مواقع میں اضافہ شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیا معاشرے میں ہم آہنگی، بیداری اور سرکاری فلاحی پروگراموں کی صحیح معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر محمد ریاض احمد چیئرمین ZED NEWS TV CHANNEL بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیر موصوف کو چینل کی صحافتی خدمات، عوامی مسائل کی کوریج، اور سماجی انصاف و تعلیمی آگاہی کے سلسلے میں جاری اقدامات سے واقف کروایا۔ ساتھ ہی محکمۂ اقلیتی بہبود سے گزارش کی کہ میڈیا کو صحیح اور بروقت معلومات کی فراہمی میں تعاون جاری رکھا جائے۔

وزیر محمد اظہر الدین نے اس خیرسگالی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ اقلیتی مسائل کے حل، تعلیمی و سماجی ترقی اور سرکاری اسکیمات کی مؤثر عمل آوری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مولانا محمد صدیق احمد کی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین سے ملاقات، دلی مبارکباد پیش کی

222 ویں محفل نعت شریف ، سالانہ

مولانا محمد صدیق احمد کی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین سے ملاقات، دلی مبارکباد پیش کی

کامیابی ہی ہدف ہونا چاہئے کوہیر منڈل

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے