ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں فارمیٹیو اسیسمنٹ ٹو کے نتائج و انعامات کی تقسیم
حیدرآباد، (پریس ریلیز):
ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں آج بحمداللہ فارمیٹیو اسیسمنٹ ٹو (Formative Assessment-II) کے نتائج کے سلسلے میں رپورٹ ڈے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ہر جماعت سے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔
یہ انعامی سلسلہ نرسری تا ہشتم (8th) جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے رکھا گیا تھا۔ عنقریب شعبۂ عالمیت، شعبۂ حفظ، نائنتھ تا سیکنڈ ائیر کے طلبہ و طالبات میں بھی اسی طرز پر انعامات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
انعامات کی تقسیم ادارے کے ناظم حضرت مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی اور مولانا مجیب الرحمن صاحب (ناظمِ تعلیمات) کے ہاتھوں انجام پائی۔
اس موقع پر مولانا ریاض احمد قادری حسامی صاحب نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مزید محنت، لگن اور شوقِ علم کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تاکید فرمائی۔ آپ نے فرمایا کہ تعلیم صرف امتحان میں کامیابی کے لیے نہیں بلکہ کردار سازی اور دینی اخلاق کے فروغ کے لیے حاصل کی جائے۔ اسی طرح والدین و سرپرستوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں اور اسکول کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔
یہ پورا پروگرام حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی صاحب کی خصوصی ہدایات و نگرانی میں بحسن و خوبی انجام پایا۔
آخر میں ادارے کے منتظمین نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید تعلیمی، اخلاقی اور دینی ترقی کے لیے دعا فرمائی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































