ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

صلح حدیبیہ مسلمانوں کیلئے صبر، حکمت اور اتحاد کاسبق : مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی


حیدرآباد2 مئی (پٹریاٹک ویوز) موجودہ حالات میں ہندوستان کے مسلمانوں کو صلح حدیبیہ کے واقعات سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر اگرچہ مسلمان مکمل دینی جوش اور تیاری کے ساتھ 1400 کی تعداد میں موجود تھے، پھر بھی وقتی طور پر ایسا محسوس ہوا کہ یہ ایک پسپائی ہے، اور صحابہ کرامؓ کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس کو ’’فتح مبین‘‘ قرار دیا اور یہ صلح بعد میں بے شمار فتوحات، اسلام کی عالمگیریت، اور قریش کی شکست کا پیش خیمہ بنی۔

ان خیالات کااظہار مسجد محمودہ شاستری پورم میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی( ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما )نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسی دور میں متعدد بڑے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسلام قبول کیا اور کافروں کو مسلمانوں کی حیثیت کو تسلیم کرنا پڑا۔ صلح کا دروازہ کھلنے کے بعد، دلوں میں حق کی روشنی پہنچی اور دشمنی کے بجائے دعوت کی راہ ہموار ہوئی۔

مولانا نے‘‘بیعتِ رضوان’’کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے صحابہ ؓکے حق میں ایک عظیم سندِ رضا تھی۔مولانا عاقل رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’جب پانچ سو صحابہ نعرہ تکبیر بلند کرتے تھے، تو ایک خوشی کی لہر دوڑ جاتی تھی۔‘‘ لیکن آج بعض مسلمان اپنی 25 کروڑ آبادی کا دعویٰ کرنے کے باوجود حوصلے ہار بیٹھے ہیں، مولاناعاقلؒ کہاکرتے تھے مسلمان کسی حکومت کی مہربانی سے نہیں، بلکہ اللہ کے فضل، اور رسول اللہ ﷺ کے صدقے سے عزت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

مولانا محمد ریاض احمد حسامی نے بھارت میں موجودہ حالات جیسے کہ وقف ترمیمی قانون، ، بابری مسجد، گیان واپی، این آر سی، سی اے اے، تین طلاق، یونیفارم سیول کوڈ جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اقدامات دراصل مسلمانوں کو دبانے کی کوششیں ہیں۔لیکن مسلمان صلح حدیبیہ کے اسباق کو یاد رکھیں۔ صبر، حکمت، اتحاد اور بلند حوصلہ ہی اصل طاقت ہے۔ آج بھی اگر مسلمان متحد ہو جائیں، دین سے جڑ جائیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں، تو کوئی طاقت انہیں مٹا نہیں سکتی۔خطاب کا اختتام اس دعا کے ساتھ کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ہدایت، اتحاد، فہم اور بصیرت عطا فرمائے، اور موجودہ فتنوں سے محفوظ رکھے۔

صلح حدیبیہ مسلمانوں کیلئے صبر، حکمت اور اتحاد کاسبق : مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی

02 مئی 2025

صلح حدیبیہ مسلمانوں کیلئے صبر، حکمت اور اتحاد کاسبق : مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی

پون کلیان کے متنازعہ بیان پر مولانا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے