بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

حیدرآباد میں گھر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ، معاشرہ بے حسی کاشکار : مولانا ریاض احمدحسامی

حیدرآباد(راست)حیدرآباد کے مصروف ترین اور کاروباری علاقہ نامپلی کے ایک مکان سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہونا ، رشتوں میں بڑھتی دوریوں، معاشرہ کی بے حسی کوظاہرکرتا ہے۔ افسوس ہم پڑوسیوں او ر رشتہ داروں کے حقوق ادا نہیں کررہے ہیں۔ مرحوم اپنے والد کے انتقال کے بعد2013سے اسی گھر میں رہتے تھے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی جومکان سے ملحقہ ملگیوں کاکرایہ پچھلے دس سال سے کررہے تھے مگر اپنے بھائی کے بارے میں انہیں کبھی خیال نہیں آیا۔ پچھلے دس سال سے ایک شخص اپنے کثیر رشتہ داروں،ہم محلہ لوگوں، پڑوسیوں کے ہونے کے دس سال سے ایک گھرمیں پڑارہا ۔آج کے ٹیکنالوجی کے دورمیں ہمیں ساری دنیا کی خبر ہے لیکن اپنوں سے دوری ہے۔

ان خیالات کااظہار مسجد محمودہ شاستری پورم میں نماز جمعہ سے قبل اپنے بیان میں مولانا محمدریاض احمدقادری حسامی( ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم ،فلک نما) نے کیا۔ انہو ںنے کہاکہ یہ واقعہ صرف ایک موت نہیں بلکہ اجتماعی معاشرتی غفلت، دینی دوری اور تعلقات کی سرد مہری کی علامت ہے۔

مولانا ریاض حسامی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی (رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے) کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ صلہ رحمی ایک فرض ہے اور اس سے منقطع ہونا کبیرہ گناہ میں شامل ہے۔رسول اللہ صلعم نے فرمایا ہے کہ ’’جبریل علیہ السلام مجھے پڑوسی کے بارے میں اتنی تاکید کرتے رہے کہ مجھے گمان ہونے لگا وہ اسے وارث بنا دیں گے۔(بخاری)‘‘۔

ایک اور حدیث میں فرمایاگیا ہے کہ ’’جو شخص خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو ، وہ مؤمن نہیں ہو سکتا۔(مسند احمد)‘‘۔مولانا نے کہاکہ موبائل فون نے ہمیں دنیا سے جوڑ دیا، مگر ساتھ بیٹھے انسانوں سے کاٹ دیا۔ ہم واٹس ایپ گروپس میں مصروف ہیں، مگر دیوار کے اُس پار بیمار پڑوسی سے بے خبرہے۔انہوں نے دینی تعلیمات سے دوری، خود غرضی اور مادہ پرستی کو معاشرے کے زوال کی اہم وجوہات قراردیا۔

مولانا محمدریاض احمد نے کہاکہ آج ہمیں اپنے رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلہ داروں سے تعلقات مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اگر کسی گھر میں مسلسل سناٹا ہو یا دروازہ بند ہو، تو فوری طور پر تحقیق کی جائے۔ مولانا نے آخر میں اپیل کی کہ اپنے بچوں کو صلہ رحمی، عیادت، ہمسائیگی اور انسانی قدروں کی تعلیم دی جائے۔

حیدرآباد میں گھر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ، معاشرہ بے حسی کاشکار : مولانا ریاض احمدحسامی

17 جولائی 2025

حیدرآباد میں گھر سے انسانی ڈھانچہ برآمد ، معاشرہ بے حسی کاشکار : مولانا ریاض احمدحسامی

18 جولائی 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے