بیدر۔16ڈسمبر(نامہ نگار) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصو ف وجلسہ مورخہ28/ جما دی الثانی مطابق20/ڈسمبر2025 ء بروز ہفتہ صبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر زیر نگرانی پیرطریقت ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمدادریس احمد قادری صاحب کی نگرانی میں جلسہ عظمت اولیاء اللہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔جلسہ کوعلمائے دین، اساتذہ دارالعلوم قادریہ بگدل شریف مخاطب کرینگے۔جلسہ درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قراء ت کلام پاک سے ہوگااور ممتاز نعت خواں 'طلبا ءوطلیابات حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔جمیع مریدین و معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حضرت کی نگرانی میں ہر ماہ دو مرتبہ مختلف علمائے دین کو مدوح کرکے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جا رہا ہے۔ ایک مرید نے کہاکہیہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ہر ماہ مختلف علمائے دین، کو مدعو کرکے جلسہ منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ لو گ ان سے دین سیکھیں۔ جب ادب آجاتاہے تو بندہ عباد ت کرتاہے۔ نماز ادا کرتاہے۔ماں باپ کی اطاعت و فرما برداری کرتاہے۔ اطاعت کیلئے تعلیم و تربیت ضروری ہے۔اللہ تعلیم سیکھنے والے بندے کو ستر صدیقین کا ثواب عطا کرتاہے۔جب انسان دنیا میں آتاہے تو سب سے پہلے اللہ اُس کوعلم عطا فرماتا ہے اور بعد میں تمام نعمتوں سے نواز تا ہے،موصوف نے مزیدکہا درگاہ آستانہ قادریہ میں ایک مرتبہ جو بندہ آتاہے اس کی دل میں تمنا پیدا ہوتی ہے کہ بار باریہاں آئیں۔اللہ والوں کی صحبت میں ایک لمحہ بیٹھنا ہزاروں سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ انہوں نے پیر طریقت ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری”صاحب“ بگدلی کی روحانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جتنی دیر بندہ اللہ والوں کی صحبت میں رہتاہے وہ اللہ والا بن کر رہتا ہے۔ جو شخص دوسروں کو نفع پہنچاتاہے وہ اللہ والا ہے جس کی مثال یہاں آستانہ قادریہ بگدل میں ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری صاحب موجود ہیں۔انہوں نے کہا ڈاکٹرمحمد ادریس احمد قادری نے آستانہ قادریہ میں جو نظم و ضبط قائم کیا ہے خاص کر اوقات نماز درگاہ کے دروازوں کو بند کرکے تمام مریدوں کو سختی سے نماز کی ہدایت دی جاتی ہے۔۔۔
Post Views: 8