منگل 7 رمضان 1447هـ
#تلنگانہ

تواکل فنکشن ہال ظہیرآباد میں سینئر زیڈ نیوز اینکر محمد سلمان خان کی تقریبِ دعوتِ منگنی کر موقع پر زیڈ نیوز و روزنامہ پیٹریاٹک ویوز کے چیئرمین و چیف ایڈیٹر کی خصوصی شرکت

ظہیرآباد، 27 /جنوری (روزنامہ پیٹریاٹک ویوز)
ظہیرآباد مستقر میں واقع تواکل فنکشن ہال میں زیڈ نیوز چینل کے معروف سینئر اینکر محمد سلمان خان کی تقریبِ دعوتِ منگنی نہایت سادگی، وقار اور مذہبی آداب کے ساتھ منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ محمد سلمان خان ایک دین دار اور پنج وقتہ نمازی نوجوان ہیں جنہوں نے شریعتِ اسلامی کے مطابق بغیر کسی لین دین کے اس رشتہ کو قبول کیا اور
اس موقع پر زیڈ نیوز چینل اور روزنامہ پیٹریاٹک ویوز کے چیئرمین محمد صدیق احمد قادری حسامی اور چیف ایڈیٹر حافظ محمد ریاض احمد قادری حسامی (حیدرآباد) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے میزبانوں کو عزت بخشی۔ تقریب ان ہی کی زیر نگرانی میں منعقد کی گئی۔تھی
تقریب کے دوران محمد صدیق احمد قادری حسامی اور حافظ محمد ریاض احمد قادری حسامی نے زیڈ نیوز اینکر محمد سلمان خان کو گل پوشی کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں رکنِ اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ، حلقہ بلدی انتخابات انچارج دیوی پرساد، سابق تلنگانہ ایس سی کارپوریشن چیئرمین نوراتم ، سابق ظہیرآباد ٹاؤن پریسیڈنٹ سید محی الدین، صدر مجلس اتحادالمسلمین ظہیرآباد محمد اطہر احمد، ماڑگی سرپنچ ارشد الزماں، سینئر صحافی سید قدیر الدین تحسین‘ پٹیل محمد عقیل، محمد کریم الدین کے علاوہ دوست و احباب، رشتہ دار، سیاسی و سماجی قائدین اور اردو، تلگو و انگریزی اخبارات و چینلوں کے صحافی حضرات میں محمد شجاع الدین سینئر صحافی کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی
مزید برآں حضرت مولانا محمد یوسف علی صوفی قادری، صوفی محمد خواجہ پاشاہ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کرتے ہوئے محمد سلمان خان کو دعوتِ منگنی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تواکل فنکشن ہال ظہیرآباد میں سینئر زیڈ نیوز اینکر محمد سلمان خان کی تقریبِ دعوتِ منگنی کر موقع پر زیڈ نیوز و روزنامہ پیٹریاٹک ویوز کے چیئرمین و چیف ایڈیٹر کی خصوصی شرکت

اے بی وی فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے