بدھ 12 صفر 1447هـ
#حیدرآباد

ایم ایل سی کویتا کا گنگا پتر سنگم کے رہنماؤں سے خصوصی اجلاس

حیدرآباد 3ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے گنگا پتر سنگم کے رہنماؤں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں مشیرآباد کے ایم ایل اے مٹھا گوپال اور بی آر ایس کے ریاستی لیڈرس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گنگا پتر سنگم کے رہنماؤں نے بی سی ڈیڈیکیٹڈ کمیشن کے لیے رپورٹ پیش کرنے پر تلنگانہ جاگریتی کی جانب سے ایم ایل سی کویتا کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں رہنماؤں نے ایم ایل سی کو کئی اہم مسائل سے آگاہ کیا، جن میں خاص طور پر کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے کاماریڈی ڈیکلریشن کے نام پر بی سی کمیونٹی کو دھوکہ دیا ہے۔ رہنماؤں نے ایم ایل سی کویتا سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو قانون ساز کونسل میں اٹھائیں۔

مزید برآں، بی سی طبقے سے متعلق دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

ایم ایل سی کویتا کا گنگا پتر سنگم کے رہنماؤں سے خصوصی اجلاس

ایم ایل سی کویتا کا گنگا پتر سنگم کے رہنماؤں سے خصوصی اجلاس

تلنگانہ کے شہید سری کانت چاری کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے