ایم ایل اے ویڈما بجّو پٹیل کی جانب سے نو منتخب پنچایت نمائندوں کو تہنیت پیش
نرمل، 16/ڈسمبر (ایم۔اے۔وحید): خانہ پور اسمبلی حلقہ کے مختلف دیہات سے نو منتخب گرام سرپنچوں، نائب سرپنچوں اور وارڈ ممبران کی تہنیت کے لئے اُٹنور ایم ایل اے کیمپ آفس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تہنیتی پروگرام ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی)، نرمل کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں خانہ پور کے ایم ایل اے ویڈما بجّو پٹیل نے خانہ پور، پیمبی، کڈم، دستور آباد، جنارم، اُٹنور، اندراویلی اور سری کونڈا منڈلوں کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے نو منتخب پنچایت نمائندوں کو شال پوشی و تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر ایم ایل اے ویڈما بجّو پٹیل نے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دیہی سطح پر عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور اپنے اپنے دیہات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے دیانت داری اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے اور سرکاری فلاحی اسکیمات کے فوائد مستحقین تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































