ایم ایل اے میر ذوالفقار علی کی جانب سے شادی مبارک و کلیان لکشمی کے 142 چیکس کی تقسیم، کل رقم ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپے سے زائد
حیدرآباد (نامہ نگار) – صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی کی خصوصی ہدایت پر چارمینار کے رکن اسمبلی جناب میر ذوالفقار علی نے مستحقین میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے تحت جملہ 142 چیکس تقسیم کئے۔
اس موقع پر جناب میر ذوالفقار علی نے 118 شادی مبارک اور 24 کلیان لکشمی کے چیکس مستحقین کے حوالے کئے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ بیالیس لاکھ سولہ ہزار چار سو بہتر (₹1,42,16,472) روپے رہی۔
رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے اور یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات بروقت اور بلا رکاوٹ غریب و مستحق خاندانوں تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیمیں سماج کے کمزور طبقات کی مالی مدد اور بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































