حافظ وقاری مرزا ذکی اللہ بیگ رشادی کی 25 سالہ خدمات پر تہنیت

حیدرآباد، 6 دسمبر:پٹریاٹک ویوز مسجد غوثیہ پروین محبوب گارڈن ٹولی چوکی کی تعمیر و توسیع کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی تقریب کا انعقاد آج بروز جمعہ کیا گیا۔ یہ تقریب مسجد کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت مولانا شاہ فضل الرحمن محمود نے کی جبکہ اس موقع پر مسجد کے امام و خطیب، جناب حافظ وقاری مرزا ذکی اللہ بیگ رشادی عرف چاند بھائی ‘ خادم خاص پیر طریقت، حضرت شاہ صوفی غلام محمد صاحب ؒ‘ کو ان کی 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔ انہوں نے ابتدائی تعمیر سے اب تک بحسن و خوبی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیے ہیں۔ مسجد انتظامیہ، اہلیان محلہ اور مصلیان نے ان کی انتھک خدمات کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔
تقریب میں خصوصی طور پر موجود رہنے والوں میں مرزا خورشید بیگ، محمد مخدوم، وحید پٹیل، مبین پٹیل، ضرار احمد، مختبار صاحب، خالد انور، ذاکر صدیقی، کمال صدیقی، مولانا اجمل بیگ، مولانا اشرف بیگ، مولانا یوسف مظاہرہی، مولانا قاضی عبدالرحیم رشادی، حافظ امجد، حافظ مسیح، مولانا فضل داد خان، مولانا عثمان گدول اور مسجد کے نائب امام حافظ دستگیر پاشاہ شامل تھے۔
مسجد کے متولی شیخ معین اور شیخ مبین نے انتظامات کی نگرانی کی اور عوام کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔