ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

بورہ بنڈہ میں وزیر سیتکّا کی بھرپور انتخابی مہم

حیدرآباد 23اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز) جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی جیت کے لیے وزیر سیتکّا گھر گھر جا کر عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہیں۔ وزیر سیتکّا نے ووٹروں سے اپیل کی کہ جوبلی ہلز کی گلیوں میں پیدا ہوکر پرورش پانے والے نوجوان نوین یادو کو ایک موقع ضرور دیں۔
انہوں نے کہا کہ نوین یادو کی جیت جوبلی ہلز کے ترقی کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، اسی لیے کانگریس کو کامیاب بنانا ضروری ہے۔
سیتکّا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر ٹی آر ایس کام کر رہی ہے۔
وزیر سیتکّا کی مہم کو عوام کی جانب سے شاندار ردِعمل حاصل ہو رہا ہے۔

علاقے کے ووٹروں کا کہنا ہے کہ صرف حکمران کانگریس کو ووٹ دینے سے ہی جوبلی ہلز حلقہ ترقی کرسکتا ہے۔
کئی ووٹروں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کانگریس کے امیدوار نوین یادو کو کامیاب بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیتکّا نے بتایا:
“گزشتہ تین دنوں سے ہم جوبلی ہلز حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
ہر گھر جا کر عوام سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ کانگریس امیدوار نوین یادو کو دعائیں اور حمایت دیں۔
ہماری مہم کو زبردست عوامی تائید حاصل ہو رہی ہے،
عوامی جوش و خروش دیکھ کر یقین ہے کہ نوین یادو بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔
نوین یادو کی جیت یقینی ہے۔

کانگریس کو مل رہی عوامی حمایت برداشت نہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
جھوٹ پر مبنی مہم چلانے والی ٹی آر ایس کو شکست یقینی ہے۔”

بورہ بنڈہ میں وزیر سیتکّا کی بھرپور انتخابی مہم

آندول حلقہ میں سڑکوں کی مرمت کے

بورہ بنڈہ میں وزیر سیتکّا کی بھرپور انتخابی مہم

کویتا کی عوامی مہم "پیپلز پاتھ” یاد

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے