وزیر سیّتَکّا نے سی ایم ریونت ریڈی کے پی اے جئے پال ریڈی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
نارائن پیٹ: وزیر پنچایت راج، دیہی ترقی و خواتین و اطفال بہبود ڈاکٹر دَنَسری انسویا (سیّتَکّا) نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے پرائیویٹ اسسٹنٹ جئے پال ریڈی کے والد رام چندر ریڈی کے انتقال پر تعزیت کی۔
وہ ناگرکرنول ضلع کے اُپّونُنتلا منڈل کے تیروملاپور گاؤں پہنچ کر مرحوم کے افرادِ خاندان سے ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر نے رام چندر ریڈی کی تصویر پر گُل مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اچم پیٹ کے ایم ایل اے وامشی کرشنا، ٹی-ساٹ چیئرمین شیوسینا ریڈی اور کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































