منگل 7 رمضان 1447هـ
#تلنگانہ

وزیر دامودر راج نرسمہا نے ہیلتھ ایجوکیٹرز کی خدمات کی ستائش کی، ڈائری اور کیلنڈر کا اجرا

حیدرآباد، 22 جنوری 2026:
تلنگانہ کے وزیر برائے طبی و صحت دامودر راج نرسمہا نے ہیلتھ ایجوکیٹرز کی خدمات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائیں۔

وزیر موصوف نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر تلنگانہ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ میڈیا آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شائع کردہ نئے سال کی ڈائری اور کیلنڈر کا رسمِ اجرا انجام دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیٹرز عوام میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ حکومت کی جانب سے صحت، طب اور خاندانی بہبود کے شعبوں میں نافذ کیے جا رہے باوقار پروگراموں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

تقریب کے دوران ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے محکمہ سے متعلق مختلف مسائل وزیر کے سامنے رکھے اور ایک یادداشت بھی پیش کی۔ وزیر موصوف نے ان مسائل پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کوپو پرساد، جکولا رامولو، وینکٹیشورلو، کے سرینواسولو، ایم سرینواس، ریشما، کٹوکم شنکر، جے سرینواسولو، سرینواسا راؤ، پشپا، نرسمولو اور دیگر موجود تھے۔

وزیر دامودر راج نرسمہا نے ہیلتھ ایجوکیٹرز کی خدمات کی ستائش کی، ڈائری اور کیلنڈر کا اجرا

ورلڈ اکنامک فورم کا ’تلنگانہ رائزنگ 2047‘

وزیر دامودر راج نرسمہا نے ہیلتھ ایجوکیٹرز کی خدمات کی ستائش کی، ڈائری اور کیلنڈر کا اجرا

یو پی سی وولٹ بھارت فیوچر سٹی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے