ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

مولانا محمد صدیق احمد کی اقلیتی مشیرمحمد علی شبیر سے ملاقات، اقلیتی و تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال

حیدرآباد: چیف پیٹرون پیٹریوٹک ویوز اور زیڈ نیوز ٹی وی چینل مولانا محمد صدیق احمد نے سکریٹریٹ میں حکومتِ تلنگانہ کے اقلیتی مشیر محمد علی شبیر سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر اقلیتی فلاح و بہبود، بالخصوص مسلمانوں کی تعلیمی ترقی، تعلیمی اداروں کے استحکام، طلبہ کے لیے سہولیات، سرکاری اسکیمات تک مؤثر رسائی اور اقلیتی نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل اور ایڈیٹر پیٹریوٹک ویوز ڈیلی محمد ریاض احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا کے تعمیری کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اقلیتی فلاحی اسکیمات کی صحیح اور بروقت معلومات عوام تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتی تعلیم و ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سمت میں مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا محمد صدیق احمد کی اقلیتی مشیرمحمد علی شبیر سے ملاقات، اقلیتی و تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال

کےکویتا کا کاروان، بہادر پورہ، چندرائن گٹہ

مولانا محمد صدیق احمد کی اقلیتی مشیرمحمد علی شبیر سے ملاقات، اقلیتی و تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال

گرام پنچایت انتخابات کو شفاف انداز میں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے