ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

خادمِ قرآن حضرت مولانا محمد عبدالغنی صاحبؒ کے انتقال ملت اسلامیہ بڑا نقصان : مولانامحمدصدیق احمد ریاض حسامی کی اظہار تعزیت

حیدرآباد (13 جولائی 2025):
انتہائی افسوس اور دل گرفتگی کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ خادمِ قرآن، بانی و مہتمم مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم حضرت مولانا محمد عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم نہایت مخلص، متقی، عبادت گزار اور باعمل شخصیت کے حامل تھے۔ دینی تعلیم، خصوصاً حفظِ قرآن کے میدان میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی صاحب (بانی مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم) نے بھی اپنے تعزیتی کلمات میں فرمایا:
“مولانا عبدالغنی صاحبؒ ایک عظیم خادمِ قرآن تھے، جنہوں نے ساری زندگی قرآن کی تعلیم و تبلیغ میں گزار دی۔ ان کی خدمات نسلِ نو کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم ان کے انتقال کو ملتِ اسلامیہ کا ایک بڑا خسارہ سمجھتے ہیں۔”

مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ:
“مجھے یہ کہنے میں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ناظرہ قرآن سے لے کر ابتداء حفظ تک کی تعلیم میں نے حضرت مولانا عبدالغنیؒ ہی کے ادارہ میں حاصل کی۔ آپ نہایت مشفق مربّی تھے، اور آپ کا مکان ہمارے ادارہ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کے قریب واقع تھا۔ بچپن میں کئی سالوں تک نمازِ فجر آپ کی اقتداء میں مسجد ریاض العلوم میں ادا کرنے کا موقع ملا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مولانا کو دکن کے عظیم بزرگوں، بالخصوص حضرت مولانا عاقلؒ اور مولانا عبداللہ قریشی الازہریؒ سے گہری محبت و عقیدت تھی، اور ان کی دین کے لیے گراں قدر خدمات قابلِ تقلید مثال ہیں۔

اس موقع پر
آخر میں مولانا ریاض احمد قادری حسامی نے اپنے دیرینہ دوست حافظ و قاری مولانا زکریا، ان کے بھائی حافظ یحییٰ، معاویہ اور تمام اساتذہ و شاگردانِ مدرسہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

خادمِ قرآن حضرت مولانا محمد عبدالغنی صاحبؒ کے انتقال ملت اسلامیہ بڑا نقصان : مولانامحمدصدیق احمد ریاض حسامی کی اظہار تعزیت

12 جولائی  2025

خادمِ قرآن حضرت مولانا محمد عبدالغنی صاحبؒ کے انتقال ملت اسلامیہ بڑا نقصان : مولانامحمدصدیق احمد ریاض حسامی کی اظہار تعزیت

اردو میڈیم اسکول کی نشاندہی اور قیام

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے