ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

مضمون ریاضی سب سے آسان اور دلچسپ مضمون طلباءاپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مضمون ریاضی پر مہارت حاصل کریں قومی یومِ ریاضی کے موقع پر کریسنٹ ہائی اسکول میں معلم ریاضی و سکریڑی سید بشیر کا خطاب۔

بھینسہ 22 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) کریسنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم، بھینسہ میں قومی یومِ ریاضی کے موقع پر ایک باوقار اور معلوماتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے ریاضی سے متعلق مختلف تخلیقی منصوبائی کام تیار کیے اور دلچسپ ریاضی کے متعلق مظاہرے پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ طلباء کی جانب سے پیش کردہ منصوبائی کام اور عملی نمائشوں کو اساتذہ اور مہمانوں نے بے حد سراہا تقریب کے دوران ریاضی کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر ریاضی معلم و سکریڑی کریسنٹ ہائی اسکول سید بشیر کی شال پوشی و گل پوشی کی گئی۔انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں عظیم ہندوستانی ریاضی داں سری نیواز رامانجن کی زندگی، علمی خدمات اور جدید ریاضی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طلباء کو تحقیق، تجسس اور مسلسل محنت کا پیغام دیا اور طلباء سے کہا کہ ریاضی ایک دلچسپ مضمون ہے اس کو سمجھ کر اور دلچسپی سے پڑھیں تو پھر یہ سب سے آسان اور دلچسپ مضمون سمجھا جائے گا۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس عبدالکریم، ڈائریکٹر سید محسن، اساتذہ سید عبدالجامع، شیخ نصیر، عرفان خان، سید کاشف، سید ثاقب کے علاوہ خواتین معلمات اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں۔ پروگرام کی کاروائی معلم سید عبدالجامع نے بہترین انداز میں چلائی

مضمون ریاضی سب سے آسان اور دلچسپ مضمون طلباءاپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مضمون ریاضی پر مہارت حاصل کریں قومی یومِ ریاضی کے موقع پر کریسنٹ ہائی اسکول میں معلم ریاضی و سکریڑی سید بشیر کا خطاب۔

22 دسمبر 2025

آج بتاریخ 22 دسمبر بروز پیر 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے