موضع ماڑگی گرام پنچایت انتخابات: ارشد پٹیل نے دوسری مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کرلی
ظہیرآباد، 25 دسمبر (راست بذریعہ واٹس ایپ):
حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مگڑم پلی منڈل کے موضع ماڑگی گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدوار جناب ارشد پٹیل نے اپنے قریبی حریف بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کے خلاف 108 ووٹوں کی واضح اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ سرپنچ کے عہدے پر اپنی جیت درج کرائی۔
اس موقع پر سیٹ ون کارپوریشن کے چیئرمین جناب گریدھر ریڈی، کانگریس پارٹی کے قائد ڈاکٹر اجول ریڈی، ارشد پٹیل کے رشتہ داروں، دوست احباب، مقامی عوام اور کانگریس پارٹی کے قائدین نے انہیں سرپنچ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد دینے والوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد پٹیل اپنی قیادت میں موضع ماڑگی کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































