13 جنوری کو مدرسہ مسیح العلوم میں عظیم الشان جلسہ تحفظ ایمان کا انعقاد
سوریاپیٹ 8جنوری (پٹریاٹک ویوز) مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات، تعلقہ تنگاتورتی، ضلع سوریاپیٹ کے زیر اہتمام مجلس تحفظ ختم نبوت متحدہ ضلع نلگنڈہ کے تعاون سے 13 جنوری 2025 بروز پیر ایک عظیم الشان جلسہ تحفظ ایمان کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ جلسہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مدرسہ مسیح العلوم، تنگاتورتی، ضلع سوریاپیٹ میں ہوگا۔ جلسے کی صدارت امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ، مہتمم دارالعلوم حیدرآباد اور سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت متحدہ ضلع نلگنڈہ، کریں گے، جبکہ جلسے کی نگرانی مفتی شاہ محمد عبدالاحد فلاحی حسامی، صدر مجلس تحفظ ختم نبوت متحدہ ضلع نلگنڈہ اور ناظم مدرسہ مسیح العلوم، کریں گے۔
اس جلسے میں کئی ممتاز علمائے کرام شرکت کریں گے، جن میں مفتی اکرام الدین مظاہری گجرات، مولانا سید ایوب قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت متحدہ ضلع ورنگل، مولانا محمد عابد انجم رشادی ناظم جامعہ الرشید نلگنڈہ، اور مولانا غلام رسول قاسمی، تلگو مقرر و مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل شامل ہیں۔ جلسے کے دوران مدرسہ مسیح العلوم کے طلبہ کی جانب سے ختم نبوت کے موضوع پر تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔
خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام کیا گیا ہے، جبکہ جلسے کے اختتام پر شرکاء کے لیے طعام کا بھی اہتمام ہوگا۔ عامة المسلمین سے گزارش ہے کہ اس بابرکت جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے علمائے کرام کی رہنمائی سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9440039770 پر رابطہ کریں۔




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































